بچوں میں خودکشی کی 7 علاماتں خودکشی کی 7 علامات 7 Signs of Suicide in Children 7 Signs of Suicide
*بچوں میں خودکشی کی 7 علامات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ میری خواہش تھی کہ موٹر سائیکل ڈگمگائے اور میرا سر زور سے سڑک سے ٹکرا جائے،' وہ یہ الفاظ روانی میں کہہ رہا تھا اور میرے جسم میں ٹھنڈی سی لہر دوڑ گئی۔ تازہ تازہ انجنئیرنگ کی پڑھائی سے فارغ ہو کر وہ میڈیا کی فیلڈ میں داخل ہوا تھا، مسلسل ایک غیر دلچسپ فیلڈ میں رہنے سے اعصاب ویسے ہی کمزور ہو گئے تھے، پھر کام کے سلسلے میں گھر والوں سے مسلسل دور ایک بڑے شہر میں اکیلے رہنے سے اس کی سوچ بے سمت اور ہمت پست ہو چکی تھی۔ اسی کا اثر اس کے اعصاب نے اس صورت میں دکھایا کہ سر میں شدید درد کے دورے اس کو زندگی سے بیزار کر دیتے۔ اور پھر ایک دن میں نے اس کو خودکشی کے رجحان کی طرف جاتے دیکھ کر فوراٗ سے اس کی توجہ کچھ اس کے پسند کے موضوعات کی طرف دلائی اور توجہ سے اس کی بات سنی تو وہ جلد اس کیفیت سے باہر نکل آیا۔ لیکن شاید زیادہ تر بچے اتنے خوش نصیب نہیں ہوے کہ انہیں وقت پر 'سننے والے کان' اور 'سمجھنے والے دل مل جایا کریں، کبھی والدین کی سختی، تو کبھی پڑھائی کا بڑھتا دباؤ، ...