محبت کیا ہے ?What is love!
محبت کیا ہے •محبت ایک قربانی اور دوسرے کی خوشی میں خوش ہونے کا نام ہے ایک غریب غیرت مند کسان کی شادی نہایت حسین و جمال والی انتہائی خوبصورت عورت سے ہوئی ۔ اُس عورت کی حُسن وجمال کی راز اسکی سیاح لمبے بال تھی۔ جن کے خیال صرف وہ خود ہی نہیں بلکہ اسکی شوہر بھی فکرمند رہتے تھے ۔ ایک دِن کسان کی بیوی نے اپنے شوہر سے کہا کہ، کل واپسی پر آپ میرے لیۓ دُکان سے ایک نئی کنگھی تو لیتے آنا، کیونکہ بالوں کو لمبے اور گھنے رکھنے کیلئے اُنہیں ایک کنگھی کی بہت ضرورت ہے۔ اور میں کب تک ہمسائیوں سے کنگھی منگواتی رہونگی۔؟ غریب کسان نے معذرت کر لی اور بولا کہ "بیگم! میری تو خود اپنی گھڑی کا سٹرایپ کچھ دِنوں سے ٹوٹا ہوا ہے، فلحال میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ گھڑی کو ٹھیک کروا سکوں، تو میں بھلا کنگھی کیسے لا سکتا ہوں۔ تم چبد دِن اور مزید ہمسائیوں کی کنگھی سے گزارا کرلو ، جب میرے پاس پیسے ہونگے تو ضرور لے آونگا۔ بیوی اپنے شوہر کی مجبوری کو سمجھ کر زیادہ تکرار نہیں کیا۔ کسان نے اُس وقت تو بیوی کو چپ کروا لیا، لیکن کسان اندر ہی اندر اپنے آپ کو کوسنے لگا برا بلا کہا کہ، میں بھی کتنا بدبخت، بدنصیب ہوں کہ اپ...