محبت یا عشق شادی سے پہلے ہونی چائے یا بعد میں؟ کونسا بہتر ہیں؟


  عشق کے بغیر شادی اپنا معنی رکھتی ہے؟
 
محبت یا عشق شادی سے پہلے ہونی چائے یا بعد میں؟ کونسا بہتر ہیں؟

عشق شادی سے پہلے ہونا چاہیے یا بعد میں وجود میں آنا چاہیے؟

وہ افراد جو شادی سے پہلے عاطفی مقولے اور شدید محبت کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں عمومًا وہ اپنے انتخاب میں اشتباہ اور غلطی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

محبت یا عشق شادی سے پہلے ہونی چائے یا بعد میں؟ کونسا بہتر ہیں؟

 دوسرے لفظوں میں جب آپ سب سے پہلے کسی فرد سے محبت کرتے ہیں اور پھر اس کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو اس صورت میں چونکہ آپ اس شخص  سے محبت کرتے ہیں تو آپ اس کی ظاہری خوبیوں سے زیادہ اس کو اچھا اور بہتر سمجھ رہے ہوتے ہیں۔

 اس کی محبت کی وجہ سے مدمقابل کی خامیوں کو نہیں دیکھتے اور اگر کچھ خامیاں دیکھ بھی رہے ہوں تو اس سے چشم پوشی کرتے ہیں ۔


جس شخص سے ہمیں محبت ہو تو ہم اسے کھونا بھی نہیں چاہتے۔

محبت یا عشق شادی سے پہلے ہونی چائے یا بعد میں؟ کونسا بہتر ہیں؟

اس کے عیوب اور نقائص کے بارے غور و فکر نہیں کرتے اور ہمیشہ اس کے مثبت پہلووں پر زوم کرتے ہیں

اسی بارے میں حضرت علی کرم اللہ وجھہ ارشاد فرماتے ہیں:


```حُبُّ الشَّیْءِ یُعْمَی وَ یُصَمْ```

محبت انسان کو اندھا اور بہرہ بنا دیتی ہے۔


اس کا مطلب ہے یہ کہ عشق و محبت کی صورت میں انسان واقعات اور حقائق کو نہیں دیکھ سکتا۔


بہت سے افراد کا یہ کہنا ہے کہ: شادی سے پہلے اچھی طرح اپنی آنکھوں کو کھولیں اور شادی کے بعد اپنی آنکھیں بند کرلیں۔


یعنی شادی سے پہلے ایک دوسرے کے ضعیف نقاط دیکھنے کا وقت ہوتا ہے۔ 


تاکہ انسان اس فرد کا انتخاب کر سکے جو اس کے شایان شان ہو اور پھر شادی کے بعد بہت سارے مسائل سے بے پرواہ ہو جائے۔


جوانوں سے اس بات کی خصوصی گزارش ہے کہ شادی سے پہلے اپنی بیوی یا شوہر کےتمام عیوب اور نقائص کو دیکھیں اور اگر پھر بھی اس فرد سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو پوری حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے قبول کریں ۔

محبت یا عشق شادی سے پہلے ہونی چائے یا بعد میں؟ کونسا بہتر ہیں؟

 

انسان کو موجودہ صورتحال کو دیکھ کر اسے قبول کرنا چاہیے نہ کہ ایسے جنہیں ہم نے خوابوں میں دیکھا ہوتا ہے اور نہ ایسے کہ جو اس نے ہمیں وعدے دیے ہوں کہ شادی کے بعد میں اپنے اندر یہ تبدیلیاں لاوں گا اور تمام غلط کام ترک کر دوں گا۔



 انسان کو موجودہ اور فعلی شرائط کے مطابق قبول کرنا یا انکار کرنا چاہیے۔


دونوں صورتوں میں جو بھی فیصلہ کرنا ہو وہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کریں ۔


جس فرد سے شادی کرنا چاہتے ہیں اس کی شخصیت کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھیں۔


 دراصل کسی فرد سے انسان کا عاطفی رابطہ اور محبت شناخت کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔


مثال کے طور پر جب آپ ایک پارک میں جنس مخالف کے ساتھ بات کر رہے ہوں  اور بعد میں اس کے ساتھ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہوں تو اس طرح کی ملاقاتوں میں عاطفی اور عاشقانہ الفاظ کا رابطہ ہوتا ہے۔ 

محبت یا عشق شادی سے پہلے ہونی چائے یا بعد میں؟ کونسا بہتر ہیں؟


مثلا: مجھے آپ سے محبت ہے یا اپنا خیال رکھنا۔


ممکن ہے کہ اس وقت پارک میں اور بھی لوگ موجود ہوں لیکن ان دو افراد کے اندر جو ایک خاص احساس جنم لیتا ہے۔  


اس وجہ سے ان کے ایک دوسرے پر عیوب مخفی ہو جاتے ہیں۔


البتہ ان مسائل کا حل موجود ہے کہ اگر ایک دوسرے کی شناخت حاصل کرنی ہے تو کیسے اور کن حالات میں ہونی چاہیے تا کہ ایک دوسرے کی شناخت بھی ہو جاے اور عاطفی محبت اس راہ میں رکاوٹ بھی نہ بنے۔


ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیں

 جس میں ایک لڑکی اور لڑکے کی درمیان شدید محبت تھی۔


اس وقت چونکہ عاطفی محبت شدید تھی یہ منفی اور ضعیف نقاط دکھائی نہیں دے رہے تھے۔


شادی کے دوسال بعد جب عاطفی محبت کا شعلہ مدھم پڑا تو ان کی زندگی مشکلات کا شکار ہو گئی اور بالآخر جدائی ہو گئی۔


اسی واقعہ میں شادی کے کچھ عرصہ بعد شوہر نے اسے مارا پیٹا اور اس سے کہا کہ:


تمہیں مجھے یہ بتانا پڑے گا کہ میرے علاوہ تم کس سے محبت کرتی تھی اور اب تمہارا کس سے رابطہ ہے؟


جبکہ لڑکی کا ہمیشہ یہی جواب ہوتا تھا کہ:

        میں نے صرف تم سے محبت کی تھی اور دن رات تجھے ہی اپنے خوابوں میں دیکھا ہے۔


میرا کسی سے نہ کوئی رابطہ تھا اور نہ اب ہے۔


اس کا شوہر بارہا اسے یہ کہہ چکا تھا کہ تم ٹیوشن کے بہانے گھر سے نکلتی تھی اور پارک میں مجھ سے  ملنے آتی تھی۔


اب کیا پتا کہ تم مجھ سے بھی جھوٹ بولتی ہو اور ہو سکتا ہے کسی فرد کے ساتھ تمہارا رابطہ ہو۔



یہ واقعہ ایک ایسے عاشقانہ تعلق کا نتیجہ ہے کہ جس میں جلدی گزر جانے والے احساسات و جذبات غالب تھے جس میں تعقل اور غور و فکر شامل نہیں تھا نہ ہی عقل کام‌کرہے تھے اور اب اس کانتیجہ خسارے، پریشانی اور پشیمانی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔


```اس لیے میری بہنوں...!``` ابن آدم کے پاس آپ کو پھنسانے کے بہت سے شکنجے ہیں، وہ ایک حربہ میں ناکام ہونے کے بعد دوسرا آزماتا ہے۔

اور بالآخر وہ تمہیں ایک دن زندہ لاش بنا دیتا ہے۔

```خدارا !`````اس بات کو سمجھیے کہ اصل محبت وہی ہے جو شادی کے بعد کی جاتی ہے۔```

محبت یا عشق شادی سے پہلے ہونی چائے یا بعد میں؟ کونسا بہتر ہیں؟

شادی سے پہلے محبت کے نام پر سراسر منافقت اور مردانہ ہوس ہے۔

```شاید کہ ترے دل میں اتر جائے میری یہ بات```

Comments

Popular posts from this blog

Woman is a great person.عورت ایک عظیم ہستی ہے۔

ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا (Like Artughrul ghazi).