Woman is a great person.عورت ایک عظیم ہستی ہے۔
عورت ایک عظیم ہستی ہے۔
شادی کے بعد عورت کا چہرہ اور جسمانی حالت بتاتی ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے۔
عورتیں کبھی بوڑھی نہیں لگتی آگر ان کے شوہر ان کا خیال رکھیں اور ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھیں۔
شادی سے پہلے لڑکی باپ کے گھر میں پھول کی طرح کھلتی ہے اور اس کا چہرہ ہمیشہ چمکتا ہے۔
لیکن شادی کے بعد شوہر کی توجہ، محبت اور عزت عورت کے چہرے کو نکھار دیتی ہے۔
کہ وہ زیادہ سے زیادہ خوبصورت ہوتی جاتی ہے۔
شادی کے دس یا بیس سال بعد بھی عورت خوبصورت اور جوان نظر آتی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں گے اور جوڑے کی قسمت پر رشک کرتے ہیں۔
لوگ ہمیشہ عورت پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ اپنا خیال نہیں رکھتی اور اس کا شوہر اسے عزت اور اہمیت نہیں دیتا۔
یہ سچ ہے کہ عورت وہی بن جائے گی جیسا تم کہو گے
اسے بدصورت یا نکمہ کہو گے تو وہی ہو جائے گی اور اسے خوبصورت اور صاف ستھرا کہیں گے تو وہ خود بخود وہی ہو جائے گی۔
● رسول کریم ؐ نے ارشاد ہیں:
” نیک اور بلند مرتب کے لوگ اپنی بیوی کی عزت کرتے ہیں اور پست ذہنیت اور نیچ لوگ اُن کی توہین کرتے ہیں۔
● اور فرماتے ہیں کہ:
” تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنی عورت کے ساتھ سب سے بہتر سلوک کرے۔“
● ڈاکٹر علی شریعتی کہتے ہیں کہ
ﻋﻮﺭﺕ ﺍگر ﭘﺭﻧﺪﮮ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ میں ﺧﻠﻖ ہوتی ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ”ﻣﻮﺭ“ ہوتی۔ ﺍگر چوپائے ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ میں ﺧﻠﻖ ہوتی تو ﺿﺮﻭﺭ ”ہرﻥ“ ہوتی۔ ﺍگر ﮐﯿﮍﮮ مکوﮌﮮ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ میں ﺧﻠﻖ ﮐﯽ ﺟﺎتی ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ”تتلی“ ہوتی۔ لیکن ﻭﮦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺧﻠﻖ ہوئی ﺗﺎﮐﮧ ﻣﺎﮞ، بہن ﺍﻭﺭ ﻋﺸﻖ(بیوی) بنے۔
ﻋﻮﺭﺕ ﺍتنی ﺣﺪ تک ﻧﺎﺯﮎ ﻣﺰﺍﺝ ہے ﮐﮧ ﺍﮎ پھوﻝ ﺍُسے ﺭﺍضی ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺵ ﮐﺭ ﺩیتا ﮨﮯ
ﺍﻭﺭ ﺍِﮎ ﻟﻔﻆ ﺍُسے توڑ ﺩیتی ﮨﮯ
ﺗﻮ ﺑﺲ ﺍﮮ عزیز ﻣﺮﺩﻭﮞ خیاﻝ ﺭکھیۓ کہ ﻋﻮﺭﺕ تمہاﺭﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺑﻨﺎئی گئی ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺗﻢ ﺍپنے ﺩﻝ میں ﺍُس کو جگہ ﺩﻭ۔
حیران کن بات ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍپنے بچپن ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﺮکت ہوتی ﮨﮯ۔
ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻮﺍنی ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮہر کا ﺍیماﻥ کاﻣﻞ کرتی ﮨﮯ۔
ﺍﻭﺭ
ﺟﺐ ﻣﺎﮞ بنتی ﮨﮯ ﺗﻮ ﺟﻨﺖ ﺍﺱ کے ﻗﺪﻣﻮﮞ تلے ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﻋﻮﺭﺕ جس روپ میں بھی آتی ہے لا جواب مقام والی ہوتی ہے۔
اور جس روپ میں بھی آپ ﮐﯽ زندگی میں آئیں اس کی ﻗﺪﺭ کرﻭ_!!!
اللہ آپ کو اپنے عرتوں کی عزت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔۔آمین
Comments
Post a Comment