Posts

Showing posts from July, 2023

گھریلو جگرڑے کا بہترین حل زہر کے زریعے۔

Image
 ایک شادی شدہ لڑکی اپنی ماں کے پاس آئی اور کہا میں اپنے شوہر کو اب ایک منٹ برداشت نہیں کر سکتی. روز روز کے جھگڑوں سے میں تنگ آگئی ہوں. میرا دل کرتا ہے اسے مار دوں لیکن قانون سے ڈر لگتا ہے کہ میری بھی زندگی برباد ہو جائے گی. ماں نے کہا یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے. میں تمہیں ایک زہر دیتی ہوں یہ آہستہ آہستہ کام کرتا ہے. روزانہ اسے تھوڑا تھوڑا کھانے میں دینا. بس کھانا لذیذ بنانا کہ اسے شک نہ ہو. لڑکی خوش ہوگئی. ماں نے کہا لیکن تمہارے گھر روزانہ جھگڑے ہوتے ہیں سارا خاندان جانتا ہے تمہاری نہیں بنتی. شک پھر بھی تم پر جائے گا تو جتنے عرصے میں یہ زہر کام کرے گا تم گھر کا ماحول بدل دو. پیار و محبت سے رہو  گھر میں امن و شانتی بناو. بچارا کچھ عرصے کا مہمان ہے اس پر شک نہ کرو بے جا فرمائشیں نہ کرو خود کو بنا سنوار کر رکھو. میٹھی زبان استعمال کرو. تاکہ نہ شوہر کو نہ اس کے خاندان کو بعد میں شک ہو کہ اس کی موت کی ذمہ دار تم ہو. لڑکی نے کہا ہاں کچھ عرصہ کیلئے میں یہ کر لوں گی. وہ زہر کی پڑیا لے گئی. مہینے بعد وہ آئی اور ماں سے کہا اس زہر کا کوئی توڑ ہے؟ ماں نے کہا کیوں؟ لڑکی نے کہا میں نے چند د...