How to served of parentsوالدین کی خدمت کرنا عبادت ہے۔
والدین کی خدمت کیوں اور کیسےکی جایے۔
اس جہاں فانی میں انسانکیلئے ذاتِ خداوندی کے بعد تخلیق کا ذریعہ والدین ہے ہیں ۔ جن کے ذریعے اس
جہان میں ایک نیا انسان وجود میں آتا ہے اس دنیا میں
انسان کی بہت سارے حقوق ہوتے ہیں ۔جن میں ایک اہم اور لازمی جز " والدین کی حقوق" ہیں ۔ والدین اپنی اولاد کی پرورش میں ہر قسم کی تکلیفیں برداشت کرتے ہوے ان کی خوشی اور آرام و راحت کیلۓ اپنی تمام راتیں اور سکون قربان کردیتے ہیں ۔" والدین کی حقوق" کے بارے میں اللّہﷻ رب العزت نے قرآن مجید میں اکثر مقامات پر اور حضورﷺ نے بھی اپنے احادیث اور اقوال میں بہت تاکید ممائی ہے۔
اولاد اور والدین کا رشتہ ایک عظیم اور بلند رشتہ ہے۔ اس لئے قرآن مجید میں اللہﷻرب العزت نے ان کے ساتھ احسان و احترام کا حکم خداوندعالم کی عبادت کے برابر قرار دیا ہیں۔
ترجمہ
" تمہارے پروردگار نے حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ احسان و نیکی کرو۔"۔(سورہ بنی اسرائیل آیت ۲۳)
ایک اور جگہ ارشاد ہوا ہے کہ
ترجمہ
" (اے انسان) اپنےوالدینکا اور میرا شکریہ ادا کرو۔
(سورتہ
لقمان آیت نمبر ۱۴)
مروی ہے کہ ایک شخص حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ مجھے کوئی نصیحت فرمائیں۔
آپﷺ نے فرمایا " خدا کے ساتھ شرک نہ کرو اور اپنی ماں باپ کی اطاعت اور ان کے ساتھ نیکی کرع خواہ وہ زندہ ہوں یا وفات پا چکے ہوں"
ہر والدین اپنی اولاد کی بہترین پرورش اور اعلٰی تعلیم کے لیۓ بہت تکلیفیں اُٹھاتے ہیں۔
اولاد کی آرام و سکون کا بہت خیال رکھتے ہیں اپنی اولاد کو چلنا کھانا پینا بولنا اور اس کو معاشرے میں ایک اچھا اور عزت بخش مقام دلاتے ہیں۔
اس لیۓ اولاد پر والدین کے مندرجہ ذیل حقوق ہوتے ہیں
والدین سے ادب و احترام دے باتیں کرے اعت بے ادبی کے الفاظ بولنے سے گریز کرے۔
حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ۔
"والدین کا نام لے کر نہ پکارے، راستے میں ان سے آگے نہ چلے، باپ سے پہلے نہ بیٹھنا اور ان کو نازیبا الفاظ نہ کہنا"
2*حسن سلوک*
ہر اولاد کو اپنی ماں باپ کے ساتھ اچھی رویے سے پیش آنا لازمی ہے۔
قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے۔
ترجمہ
"اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے اچھے برتاؤ کرنے کا حکم دیا
ہے۔ (سورالعنکبوت آیت ۸)
خدمت والدین
ماں باپ کی خدمت اولاد پر فرض ہے۔ اولاد کا اپنی ماں کی صرف ایک رات کی نیند کا بدلہ چکانا ناممکن ہے۔
*وفات کے بعد کی حقوق*
اولادوں پر ماں باپ کی گزر جانے کے بعد بھی بہت سارے حقوق ہوتے ہیں۔ جو کہ مندرجہ زیل ہے
۱۔ ماں باپ کی مغفرت اور بخشش کیلۓ دعا کرنا
۲۔ان کے واجبات ادا کرنا ۔
۳۔ان کے رشتہداروں سے اچھے تعلوقات رکھنا۔
۳۔ان کے ایصال ثواب کے لیۓ صدقہ و خیرات دینا۔
Comments
Post a Comment