عورتوں کے فوتگی‌میں تعزیت کے دلچسب تبصرے۔

 فوتگی میں تعزیت اور واپسی پر؟

عورتوں کے فوتگی‌میں تعزیت کے دلچسب تبصرے۔

اکثر خواتین کسی فوتگی والے گھروں میں جا کے  واپس آ کر اس طرح تبصرہ کر رہی ہوتی ہیں جس طرح ملک کی ترقی کے لیے کرتے ہے کہ  بیٹی نے تو نیا سوٹ پہن رکھی ہے اسے تو دکھ ہی نہیں تھا،

(کیا وہان کپڑے دیکھنے گئی تھی آپ؟؟ )


بہو تو ایسے ہستے ہوے بولی جارہی تھی کہ جیسے اس کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہو، اور کوئی زیادہ رو رہا ہو تو بھی اعتراض، کوئی صبر کر کے بیٹھا ہو تو بے سکونی، ان کےگھر صاف ہو تو تبصرہ، صاف نا ہو تو تنقید...

 تمہیں کس نے اجازت دیا ہے دوسروں پہ جج کرنے کا؟؟ جب تک آپ کا جوتا کوئی اور پہن کے نہیں چلتے، تب تک اس کے چلنے پر اعتراض نا کرو.

خود تو 3 پلیٹ بریانی تناول اور 4 پلیٹ شاپر میں ڈال  کر کے ڈکار بھی نا ماریں اور دوسروں پر تو تابڑ توڑ حملے..


خدا کے لیۓ ایسا نہ کریں۔


 کم از کم ان کے دوکھ میں شامل نہیں ہو سکتی تو بلا مقصد ان کی عزت بھی نا اچھالیں۔


یہ وقت ہر کسی پر آنا ہے تو اپنے سمجھ کے خاموش رہنے کی عادت کرے۔


ہمارے مرد حضرات بھی کسی سیاسی تیھٹر سے کم نہیں، دو لفظ تعزیت کے تو اچھی طرح سے بولنے آتے نہیں اور سیاسی تھیٹر ایسے سجا کہ بیٹھ جا تے ہیں کہ کسی کی فوتگی پر نہیں الیکشن کمپین پر آئے ہوں،،


جس کے سر سے باپ کا یا ماں کا سایہ اٹھا ہے کوئی اس کی بھی تو دلجوئی کرے، اس کے غم کا مداوا بھی تو  کوئی کرے، لیکن افسوس ہمیں کسی کے غم سے کیا؟ ہم تو "رسم ادا کرنے ائیں ہے" ، ہماری بلا سے کوئی مرتا ہے تو مرے، ہمیں کیا۔


بلکہ ہم تو یہ بھی پوچھتے ہے کہ بھائی جی کھانے کا انتظام ہو گیا نا؟؟ کتنی دیگیں بنوانی ہیں؟؟ 5 دیگیں تو کم ہیں، برادری بھی ہے محلے داری بھی ہے.


وہ بیچارہ باپ کے دوکھ کو بھول کر اس پریشانی میں لگ جاتا ہے کہ کہاں سے قرض پکڑوں، کیونکہ کھانا ٹھیک نا بنایا تو باتیں بنائنگے کہ ساری زندگی باپ کا کھایا مرنے پر روٹی بھی اچھی طرح سے نا دے سکا؟

ہمیں سوچنا ہو گا کون ہیں ہماور کیا ہیں ہم؟


 بھائیوں اور بہنوں تو کیا ہم میں کوئی انسانیت بھی ہیں.؟؟؟


جانوروں کا بھی کوئی مر جائے تو وہ ایسے دعوتیں نہیں اڑاتے اور ہم تو اشرف المخلوقات کا تاج پہن کر بھی حیوانیت کی ساری حدیں پار کر جانا..کہاں کی انسانیت ہے۔

میں نے میت کے گھر میں ایسی آوازیں بھی سنی ہیں جو دیگ پر گوشت بانٹنے میں لگا ہو تا ہے اسے کہا جاتا ہے "ذرا پلیٹ میں 3 بوٹیاں زیادہ ڈال دینا وہ داماد بھی آیا ہے تو اسے کھانا دینا ہے۔

عورتوں کے فوتگی‌میں تعزیت کے دلچسب تبصرے۔


وہ بیٹی جو ماں یا باپ کی میت پر رو رو کر بےہوش ہوتی رہی تھی جیسے ہی جنازہ اٹھتا ہے تو وہ سارا غم بھولا کر کھانا تقسیم  کرنے میں لگ جاتی ہے یہ سوچ کر کہ سسرال والے بھی آئے ہیں، انہیں کھانا نا ملے تو ساری زندگی باتیں سننے کو ملیں گی کہ تیرے باپ کی میت پر تو ہمیں کھانا پینا بھی نہیں پوچھا کسی نے۔

میں نے اس بات پر بھی بحث مباحثے سنے ہیں کہ سالن میں تو گھی ہی نہیں تھی،کوئی کہتا کہ ہماری پلیٹ میں تو بس شوربا ہی آیا،..

ہم بحیثیت مسلمان معاشرہ ظالم بن گئے ہیں، 


جب میں کہتا ہوں خدایا  میرا احوال دیکھ


حکم ہوتا ہے بندے ذرا نامہ اعمال دیکھ

فوتگی میں تعزیت؟


چند سوال آپ کے ضمیر کے لیۓ سوچے ضرور۔۔۔


کیا ہم فوتگی کے کھانے کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے؟


کیا ہمیں بھوک لگنے پر بازار سے کھانا نہیں کھا سکتے؟


کیا ہم گھر میں ایسا اصول یا ایسی پابندی نہیں لگا  سکتے کہ خاندان میں کوئی کسی فوتگی پر نہیں کھائے گا ؟


اگر کھانا ان کے گھر میں ہی کھا ضروری ہے تو کیا سب محلے والے چندہ کر کے انتظامات نہیں کرسکتے؟


کیا وہ سب گھر والوں کو اپنے گھروں میں دعوتیں نہیں کرسکتے؟؟


یہ سب کر سکتے ہیں اگر ہماری ضمیر زندہ ہو یا ہم میں کوئی انسانیت باقی ہو تو۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Woman is a great person.عورت ایک عظیم ہستی ہے۔

محبت یا عشق شادی سے پہلے ہونی چائے یا بعد میں؟ کونسا بہتر ہیں؟

ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا (Like Artughrul ghazi).