ہم کیسے خوش رہ سکتے ہیں؟؟ How can we be happy
خوشی کے ہارمونس
کہتے ہیں کہ انسان کو اگر ہفتے میں ایک بار بھی ہسی نہیں آئی یا خوش نا ہوئی اور مسلسل اس کے چہرے پر 12 بج کے رہے تو وہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں خواہ وہ بخار ہی کیوں نہ ہو۔
زندگی میں زیادہ خوش رہنے والے انسان کے بڑھاپے بہت دیر سے آتے ہیں۔
انسان کسی بھی حالت میں خوش رہنا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کررہے ہوتے ہیں۔
خوش کیسے رہے
سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے۔
Endorphins( اینڈورفنس)
. Dopamine (ڈوپامائین)
Serotonin،( سیروٹونائین)
Oxytocin (آکسی ٹوسین)
۱▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے :
جب ہم روز ورزش کرتے ہیں تو ہمارا پورا جسم درد سے نپٹنے کیلئے "اینڈورفنس" خارج کرتا ہے ۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون خارج کرنے کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 25 سے 30 منٹ ورزش کرنا اور کچھ لطیفے اور فنی ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔
۲▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے راہ میں، ہم بہت سے چھوٹے، بڑے کاموں کو پورا کرنے ہوتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کررہا ہوتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب ہم آفسوں یا گھروں میں ہمارے کسی کام کے لئے وہاں کے نگران تعریف کی جاتی تو ہم ہمیں بہت اچھا اور اپنی کامیابی کارکن ہونے کا احساس ہوتے ہیں، یہ احساس ہماتی جسم سے ڈوپامائین خارج کرتے ہیں جس سے ہم پورا دن کوش
اگر آپ اپنی گھر میں خوشحالی چاہتے ہیں تو ہر کسی کی کاموں پر دل کھول کر تعریف کریں خواہ وہ کام چھوٹے سے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً گھر کا کام کرکے خوش کیوں نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہے کہ گھریلو کاموں کی تعریف کرنے میں شوہر کنجوسی کرتا۔
اور ہم کبھی نیا کوٹ، نیا مبائل، نیا گاڑی، یا نئے کپڑے یا کچھ اور بھی نیا خریدتے ہیں اس وقت بھی بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین اخراج ہوتے ہیں ۔ اور جس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتے ہیں.اب آپ سمجھ رہے ہونگے جب آپ نے نئے کپڑے پہن کر نکلا تھا تو کیوں خوشی محسوس ہوتے تھے۔
۳▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں، کسی کو کوئی اچھی علم سکھارہے ہوتے ہیں یا کسی کی مدد کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے "سیروٹونائین" خارج ہورہا ہوتا ہے اور یوں ہمیں خوشی کا احساس ہوتا ہے۔
آن لائن یا آف لائن معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچاتے، اور اسلام یا اپنے اچھے سوچ کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے "سیروٹونائین" خارج ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔
۴▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
یہ ہمارے جسم سے اس وقت خارج ہوتا ہے جب ہم دوسرے (دوست ،احباب) انسانوں کے قریب جاتے ہیں۔
جب ہم اپنے دوستوں کو یا رشتہ داروں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو ہماری جسم سے "اکسیٹوسین" خارج ہوتا ہے۔ جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو بھی "آکسی ٹوسین" خارج ہوتا ہے جس سے دل کو سکون ملتے ہیں۔
ہم کیسے خوش رہ سکتے ہیں؟؟ Be happy.
بس عزیزو!
خوش رہنا تو بہت آسان ہے
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا چاہے۔
ہمیں چھوٹے، چھوٹے نیکیاں والی کام پورا کرکے جسم سے "ڈوپا مائین" خارج کرنا چاہے ع۔
دوسروں کی مدد کرکے یا صدقہ دے کر بھی "سیروٹونائین" خارج کرنا چاہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگاکر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل جُل کر یا کسی یتیم کو گالے لگا کر "آکسی ٹوسین" حاصل کرنا ہے۔
اس طرح سے ہم خوش رہ سکتے ہیں۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز سے مقابلہ کرنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔*
اب آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ بچہ کا اگر موڈ خراب ہوتو اسے فوری گلے لگانا کیوں ضروری ہے
بچوں کیلئے:
1.موبائیل یا ویڈیو گیم (کم استعمال کرائیں) بجاے گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں۔ (اینڈروفنس خارج ہوسکے)
2. چھوٹی، بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کرنا نا بھولے انہیں حوصلہ افزائی (اپریشیئٹ) کریں۔(ڈوپامائین خارج ہوسکےتاکہ
بچوں کو اپنی چیزیں خود استعمال کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی شوق پیدا کریں یا انکے سامنے کر کے سکھائیں ۔جس سے بچوں کے جسم سے سیروٹونائین خارج کر کے خوشی حاصل کر سکے
4. اپنے بچے یا سب چاہنے والوں کو باہوں میں بھر کر پیار و محبت کریں۔(آکسی ٹوسین خارج ہوسکے) ۔آپ بھی خوش اور وہ بھی۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور رکھنے کی توفیق عطاء کریں۔ آمین۔۔۔
Comments
Post a Comment